The journey is short
14/11/2023
ایک انگلش کتاب سے مجھے یہ پیراگراف بہت اچھا لگا۔ آپ بھی پڑھئے:
ایک بوڑھی عورت بس میں سوار ہو کر سیٹ پر بیٹھ گئ۔ بس چل پڑی اور اگلے سٹاپ پر رکی، ایک بدمزاج نوجوان عورت اسی بس میں چڑھی اور بوڑھی عورت کے ساتھ والی سیٹ پر جلدی دکھاتے ہوئے بیٹھنے لگی۔ اسی دوران اس کی جلد بازی میں بوڑھی عورت کو اس کے ہینڈ بیگ سے ٹھوکر لگی۔ جب اس نے دیکھا کہ بوڑھی عورت خاموش رہی تو نوجوان عورت نے اس سے پوچھا کہ میری وجہ سے آپ کو تکلیف پہنچی تو آپ نے شکایت کیوں نہیں کی؟
بوڑھی عورت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: ” کوئی ضروری نہیں کہ بدتمیزی کی جائے اور نہ ہی اتنی معمولی بات پر بحث کی جائے، کیونکہ میرا اور آپ کا سفر بہت مختصر ہے۔ میں اگلے سٹاپ پر اترنے والی ہوں”۔
ہم میں سے ہر ایک کو یہ سمجھنا چاہیے کہ اس دنیا میں ہمارا سفر بہت کم ہے اور اسے فضول دلیلوں، حسد، دوسروں کو معاف نہ کرنا، بے اطمینانی اور برے رویوں سے سیاہ کرنا وقت اور توانائی کا ایک مضحکہ خیز ضیاع ہے۔
کسی نے آپ کا دل توڑا ہے؟ پرسکون رہیں کیونکہ سفر بہت چھوٹا ہے، کسی نے آپ کو دھوکہ دیا، ڈرایا، یا آپ کی تذلیل کی؟ مطمئن رہیں، ٹینشن نہ لیں۔۔۔۔ سفر بہت چھوٹا ہے۔
کیا کسی نے بلاوجہ آپ کی توہین کی؟ اسے چھوڑ دیں، نظرانداز کریں۔۔۔ سفر بہت چھوٹا ہے۔
کیا کسی پڑوسی نے ایسا تبصرہ کیا جو آپ کو پسند نہیں آیا؟ ایک گہری سانس لیں اسے نظرانداز کریں، معاف کریں اور بھول جائیں۔۔۔۔ کیونکہ سفر بہت چھوٹا ہے۔
ہمارے سفر کی طوالت ہم میں سے کسی کو معلوم نہیں، کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب اپنے اسٹاپ پر پہنچے گا۔۔۔۔ کیونکہ سفر مختصر ہے۔
آئیے ہم احترام، مہربان اور معاف کرنے والے بنیں، بدلے میں ہم شکرگزاری اور خوشی سے بھر جائیں گے، اپنی مسکراہٹ سب کے ساتھ بانٹیں۔۔۔ ہمارا سفر بہت مختصر ہے۔