کیا انسان اپنی ذات میں مکمل ہے؟
14/11/2022
بالکل، انسان خود اپنی ذات میں مکمل ھے۔ رشتے ناطے انسانی بقا کے خوبصورت لوازمات ہیں، لیکن وہ ہمیں ہر وقت تو دستیاب نہیں ہوتے۔۔۔ہر وقت اور ہر جگہ تو اللہ تعالی کی ذات ہی ھے جو ہمیں میسر ھے۔ ہم اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں۔ انسان
اگر مثبت سوچے اور اپنے آپ کو اپنا دوست سمجھے تو چاھے وہ بالکل تنہا بھی ہو تو اللہ پر بھروسہ، توکل، اور یقین کامل کی برکت سے نہ تو وہ غمگین ہوتا ھے اور نہ ہی کوئی خوف۔ وہ اپنی ہی اچھی اور باصلاحیت شخصیت کی وجہ سے کسی نا کسی اچھی activity میں مصروف رہنا پسند کرتا ھے۔
اللہ پاک ہمیں اچھی صحبت عطا فرمائے، اور دین و دنیا میں سرخرو فرمائے۔آمین