T20 world cup 2022 final...PAK VS ENG

12/11/2022

قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ایونٹ کے میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ انگلش ٹیم نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم بھارت کو 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔

اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں سال 1992 کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں۔
یاد رہے کہ، سال 1992 میں پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور کپتان عمران خان کی قیادت میں پہلا آئی سی سی ورلڈکپ اپنے نام کیا تھا جو آسٹریلیا کی سرزمین پر کھیلا گیا تھا۔

رواں سال بھی آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایونٹ میں قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا کسی معجزے سے کم نہیں تھا اور ایسا تب ہوا جب نیدر لینڈز کی ٹیم نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی۔

یہاں آپ کی دلچسپی کے لئے کہ کچھ باتیں اور یادیں تازہ کرتے ہیں کہ کون سی چیزیں 1992 اور 2022 کے ورلڈکپ میں مشترک ہیں آئیے جانتے ہیں۔

* سال 1992 میں آسٹریلیا گروپ راؤنڈ سے باہر ہوگیا تھا، ایسا ہی کچھ ٹی20 ورلڈکپ میں ہوا ہے اور کینگروز کی ٹیم سپر 12 مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

• * پاکستان نے اپنا پہلا ابتدائی میچ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا تھا اور شکست ہوئی تھی، سال 2022 میں بھی ایسا ہی ہوا۔

• * 1992 میں بھارت نے پاکستان کو ہرایا تھا، اس بار بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے میں آیا۔

• * پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں لگاتار تین میچز جیت کر ایونٹ میں کم بیک کیا تھا اور 2022 میں بھی ایسا ہی رہا۔

• * پاکستان سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہی جیتا تھا اور کیویز نے ہی پہلے بیٹنگ کی تھی، جبکہ 2022 کے ورلڈکپ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے قومی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

• * دوسری جانب ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سال 2009 اور 2010 میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اپنے نام کرچکی ہیں، فاتح ٹیم دوسری مرتبہ چیمپئین بنے گی۔ اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لئے تماشائی بہت پرجوش ہیں اور اپنی اپنی من پسند ٹیم کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرنے کے لئے بیتاب ہیں۔ یہ میچ MCG گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور بارش کی پہلے سے ہی پیشگوئی کی جا چکی ھے ۔ ایسی صورتحال میں پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر باقی کا میچ کھیلا جائے گا۔ اگر پھر بھی بارش ہو گئ تو ٹرافی دونوں ٹیموں کے حصے آئے گی۔
ہم اپنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے پر عزم ہیں اور ان کے سر کامیابی کا سہرا سجے اس کے لئے دعا گو ہیں۔ اللہ تعالی ہمارے کھلاڑیوں کو صحیح وقت پر صحیح حکمت عملی کی توفیق عطا فرمائیں اور کامیاب ہو کر گھر لوٹیں۔
اپنی

ماہرانہ رائے کا اظہار بھی کریں کہ کون اس ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا فاتح قرار پائے گا؟