سورۃ الملک

28/04/2025

تَبٰرَكَ الَّذِیْ بِیَدِهِ الْمُلْكُ٘- وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرُ
(سورۃ الملک)
بڑی برکت والا ہے وہ جس کے قبضے میں ہی ساری بادشاہی ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے۔
آپ کا رزق، آپ کا لائف پارٹنر، آپ کی تنخواہ، آپ کی کامیابی اور خوشی سب کچھ اللہ تعالیٰ کے کنٹرول میں ہے. اس لئے آپ ان سب پر پریشان ہونا چھوڑ دیں جو آپ کے کنٹرول میں نہیں ہے.
آپ کے کنٹرول میں پتا ہے کیا ہے؟ آپ کی نیت، آپ کا ایمان اور آپ کے اعمال ہیں. آپ کا اللہ تعالیٰ کے بارے میں گمان ہے، آپ کی دعائیں ہیں. اس لئے آپ اپنی نیتیں صاف رکھیں، اپنا ایمان مضبوط رکھیں، اللہ تعالیٰ کے بارے میں اپنا ایمان بلند رکھیں، اپنی دعاؤں میں ثابت قدم رہیں اور اچھے اعمال کرتے رہیں. آپ ان چیزوں سے اپنا بیسٹ دیں جو آپ کے اختیار میں ہیں پھر آپ کا رب بھی آپ کو ان چیزوں کا بیسٹ رزلٹ دے گا جو اس کے اختیار میں ہیں.

نہایت بزرگ و برتر ہے وہ جس کے قبضہ قدرت میں اس کائنات کی بادشاہی ہے. اور وہ ہر چیز پر قادر ہے.