بھارت کی شاندار جیت

24/02/2025

بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی. اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے. بھارت نے 242 رنز کا ہدف 43rd اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا.

ویراٹ نے پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں ناقابل شکست سنچری بنا کر پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ میں ویراٹ کوہلی نے ونڈے کریئر میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی ویراٹ ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ ون ڈے میں ان کے نام کل 158 کیچز درج ہیں۔ ان دو بڑے ریکارڈز کے ساتھ ویراٹ کوہلی نے دکھایا ہے کہ وہ بڑے ٹورنامنٹس کے کھلاڑی ہیں۔ کوہلی نے آئی سی سی ایونٹ میں ایک بڑا سنگ میل حاصل کیا، کوہلی چیمپئنز ٹرافی، ون ڈے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں یہ ان کی پہلی سنچری تھی۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ایونٹس میں ان کے نام چھ سنچریاں ہیں۔
ایسی خوبصورت اور شاندار پرفارمنس ہر رنگ و نسل کی زبان زد عام ہے. اور کیوں نہ ہو، جو جس کے لیے جتنی محنت کرتا ہے وہی پاتا ہے. اس کے برعکس ہماری قومی ٹیم اب سوشل میڈیا، خواہ پرنٹ یا الیکٹرانک ہر جگہ کمرشل میں مصروف عمل نظر آتے ہیں. ان کو اشتہارات کی زینت بنا کر مشہور کیا جا رہا ہے جبکہ کارکردگی میں نا اہلی سرفہرست ہے. پاکستان کی تاریخ میں اپنے ہی ملک میں دوسری ٹیموں سے شکست ناقابل تلافی نقصان ہے. آئی سی سی ان پر اتنا خرچ کر کے بھی کوئی خاطر خواہ نتائج پانے سے محروم ہے.