Learning with positivity

03/01/2025

(مثبتیت کے ساتھ سیکھنا)

زندگی کے مختلف تجربات، مشاہدات اور حالات سے متاثر ہو کر میں نے سیکھا کہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے بھی مثبت سوچ اپنانا کتنی ضروری ہے۔ یہ میری ذاتی یا پیشہ ورانہ کامیابیاں ہو سکتی ہیں، یا میرے والدین کا مثبت رویہ جس نے مجھے سکھایا کہ سیکھنا صرف علم حاصل کرنے کا عمل نہیں بلکہ ایک ایسا سفر ہے جس میں امید، حوصلہ، اور مثبت ذہنیت کا بھی کردار ہوتا ہے۔ اس طرح کی سوچ مجھے ہر چیلنج کو ایک موقع کے طور پر دیکھنے کی ترغیب دیتی ہے، جہاں میں نے سیکھا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھ پر بڑا کرم رہا۔
زندگی میں صرف جیتنا ہی کامیابی کا سٹینڈرڈ نہیں رکھا بلکہ خود ہار کر دوسروں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرکے ان کے دلوں کو جیتا. اور یہی میری جیت رہی.