پاکستان کے بھکاری اب انٹرنیشنل بھکاری بن گئے

25/09/2024

سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی بھکاریوں کو عمرہ ویزے کے تحت مملکت میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کی جائے.

مقامی انگریزی اخبار نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے عمرہ ویزوں پر سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو اس سے پاکستانی عمرہ اور عازمین حج پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
پاکستانی بھکاری آپ کو حرمین شریفین میں ہی نظر نہیں آئیں گے بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ان کی بڑھتی ہوئی تعداد آپ کو حیران کر دے گی. نہایت قابل افسوس بات ہے، اخلاقی، معاشی و سماجی ہر لحاظ سے پاکستان کے لۓ بے عزتی اور لمحہ فکریہ ہے.!!!

⬅️اس بحث کا حصہ بنیں، اور اپنی آرا کا اظہار کیجۓ.