آج کی بات

13/08/2024

فرض کیجئے… آپ چاۓ کا کپ ہاتھ میں لۓ کھڑے ہیں اور کوئی غلطی سے یا دانستہ آپ کو دھکا دے دیتا ہے… تو کیا ہوتا ہے؟؟؟
آپ کے کپ سے چاۓ چھلک جاتی ہے. اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چاۓ کیوں چھلکی تو آپ کا جواب ہوگا کہ فلاں نے مجھے دھکا دیا تھا.
آپ کا یہ جواب غلط ہے… صحیح جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چاۓ تھی، اس لۓ چھلکی. آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے.
اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں لوگوں کے رویوں سے، تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے. آپ کا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا… جب تک آپ کو دھکا نہ لگے.
تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا؟؟؟
صبر، خاموشی، شکر گزاری، رواداری، سکون، انسانیت، وقار….
یا
غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت…
چن لیجیے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے؟؟؟ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے.