پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

10/08/2024

صدر جنرل پرویز مشرف مرحوم کے دور حکومت میں اولمپکس کے چیئرمین کو زبردستی ہٹا کر اپنے منتخب کۓ گۓ لفٹیننٹ جنرل سید عارف حسن کو appoint کیا. ان کے20 سال سے زائد دور میں کوئی انفرادی میڈل پاکستان کے نصیب میں نہیں آیا. جنرل عارف کے عہدے سے الوداع کہنے کے بعد فاتح ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنانے کا سہرا اسی پہلے بندے کے سر آیا جن کو دنیا سید شاہد علی کے نام سے جانتی ہے. وہ ٹریٹ گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں.
یہاں میں آرمی یا کسی انفرادی شخصیت کے لۓ منفی سوچ یا راۓ نہیں دے رہی بلکہ یہ بتانا مقصود ہے کہ جس کے نصیب سے اللہ تعالیٰ نے عزت بخشنی ہو، لاکھ تیری میری کرلو ہوتا وہی ہے جو منظور خدا ہوتا ہے.
بس یہی دعا کرنی چاہیے…

“رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ“۔
اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا کر اور آخرت میں بھلائی عطا کر اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا، آمین.