یکم شعبان حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا یوم پیدائش
12/02/2024
یکم شعبان حضرت زينب علیہ سلام، امير المومنين حضرت علی عليہ السلام اور سيدہ کونين فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی بیٹی ہیں کی ولادت با سعادت کا دن ہے۔ آپ نے یکم شعبان، ہجرت کے پانچويں يا چھٹے سال مدينہ منورہ ميں دنيا ميں قدم رکھا۔ اگر چہ پانچ سال کی عمر ميں ماں کی شفقت سے محروم ہو گئيں، ليکن شرافت و طہارت کے گوہر اسی مختصر مدت ميں آغوش مادری سے حاصل کر ليے تھے۔ آپ نے اپنی بابرکت زندگی ميں بے انتہا مشکلات اور مصائب کا تحمل سے سامنا کيا۔ واقعہ کربلا ميں آپ پر ٹوٹنے والے مصائب اور مشکلات کےطوفان اس بات کے واضح ثبوت ہيں۔ ان تمام سخت اور تلخ مراحل ميں آپ نے تمام خواتين عالم کو صبر و بردباری کے ساتھ ساتھ حيا اور عفت کا درس ديا۔
آپ کے القاب
آپ کو ام کلثوم کبری، صديقہ صغريٰ، محدثہ، عالمہ، فہيمہ کے القاب دئے گئے- آپ ايک عابدہ، زاہدہ، عارفہ، خطيبہ اور عفيفہ خاتون تھيں- نبوی نسب اور علوی و فاطمی تربيت نے آپ کی شخصيت کو کمال کی اس منزل پر پہنچا ديا کہ آپ ’’عقيلہ بنی ہاشم‘‘ کے نام سے معروف ہو گئيں۔
حضرت زینب بنت علی کا اسم مبارک آپ کے نانا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رکھا۔