سال 2023 بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے دس سال مکمل ہونے کا سال ہے

18/10/2023

سال 2023 بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے دس سال مکمل ہونے کا سال ہے۔ یہ وہ منصوبہ ہے جسے اب دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ چین کا یہ منصوبہ اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے تاریخی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ عام طور پر دو ممالک کے درمیان کوئی بڑا منصوبہ تشکیل پاتا ہے تو اس منصوبے سے بھی ان ممالک کے پڑوسیوں اور ارد گرد کے ممالک کو معاشی اور معاشرتی فائدہ پہنچتا ہے لیکن اگر منصوبہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو ہو اور اس کا حجم اتنا بڑا ہو کہ وہ دنیا کو ایک سڑک کے ذریعے ملانے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔