وہ دانائے سبل ختمُ الرسل مولائے کُل جس نے
28/09/2023
وہ دانائے سبل ختمُ الرسل مولائے کُل جس نے
غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادی سینا
نگاہِ عشق ومستی میں وہی اول، وہی آخر
وہی قرآں،وہی فرقان، وہی یٰسین، وہی طہٰ
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محسنِ انسانیت ہیں، انسان کامل ہیں اور ہر لحاظ سے قابلِ تقلید ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی قیامت تک کے انسانوں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔ بطور مسلمان ہمیں ہر وقت اللہ کریم کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے کہ اُس نے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اُمتی بنایا۔ جو شخص دنیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائے گا اور آپ کی اطاعت و پیروی کرے گا اُسے دونوں جہانوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحمت سے حصہ ملے گا۔ ہمارے ایمان کا تقاضا ہے کہ ہم سیرتِ نبوی کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی کے ہر پہلو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم آپ کی سیرتِ طیبہ کو اپنے لئے مشعلِ راہ بنائیں تا کہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں۔ آمین ثمہ آمین۔