مشغلے ہماری شخصیت کے ترجمان ہوتے ہیں

26/09/2023

مشغلے صرف ایک شغل ہی نہیں ہوتے، بلکہ ان سے ذہنی ، سماجی ، معاشی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
مشاغل اور شخصیت میں ایک باہمی تعلق بھی ہوتا ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ مشغلے ، شخصیت کی صفات اور کردار کے آئینہ دار ہوتے ہیں۔ ان کے ذریعے حقیقی شخصیت کے اوصاف کو بآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔

👈 مشغلے اپنی ذات کی اہمیت کا احساس دلاتے ہیں۔

👈 مشغلے کے طور پر اختیار کیے گئے دلچسپ کاموں کے ذریعے آمدنی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

👈 مشغلے ، ذہنی تھکان اور بوریت سے محفوظ رہنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

👈 مشغلے ، فرد کی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں اور فرد کی مخفی صلاحیتوں کو اظہار کا موقع ملتا ہے۔

👈 مشغلوں کے ذریعے زندگی سے بھرپور لطف لینے اور نقطۂ نظر کو وسیع کرنے کا موقع ملتا ہے۔

👈 مشغلے ، بعض اوقات سماجی طور پر ہماری انفرادیت کا باعث بنتے ہیں۔

👈 مشغلے ، ہمارے مثبت اندازِ فکر اور سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔

👈 مشغلے ۔۔۔ انسان اور قدرت کے درمیان ایک لطیف تعلق قائم رکھتے ہیں۔

👈 مشاغل کو اپنانے کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں، یہ ہر عمر اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے اپنے پسندیدہ مشاغل سے نہ صرف محظوظ ہوتے ہیں، بلکہ یہ ان کو ذہنی اور جسمانی طور پر strengthen بھی کرتے ہیں۔

👈 آج کے مصروف دور میں کہاں کسی کے پاس فیملی ٹائم ہے۔ ہر چیز کمپیوٹرائزڈ گیجٹس کی مرہون منت ہو کے رہ گئی ہے۔

👈 مشغلے بھی قدرت کی بیش بہا نعمتوں میں سے ایک خوبصورت اور دلچسپ مصروفیت ہے۔۔۔ اگر یہ اچھے مقاصد کے لئے استعمال ہو۔۔۔ آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کو صحیح وقت پر اس کا صحیح استعمال کر کے روحانی خوشی پا سکتے ہیں۔

👈 اور سب سے بڑھ کر اگر آپ پڑھنے لکھنے سے وابستہ ہیں۔۔۔ تو یہ ایک بہترین مشغلہ ہے، جس سے نہ صرف آپ کو ذہنی آسودگی ملتی ہے بلکہ خدمت خلق کے لئے اس سے بہتر کوئی تحفہ نہیں جو انہیں وقتا” فوقتا” سیراب کرتی رہتی ہے۔