کرب و بلا
09/08/2022
اسلامی تاریخ کی یہ وہ عظیم شہادت ھے کہ اس سے پہلے نہ اس کے بعد ایسی کوئ شہادت رقم بند ہوئ۔ یہ شہادت نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ سلام اور ان کے تمام گھرانے کے نصیب میں دنیا بننے سے پہلے ہی اللہ کے plan میں لکھی جا چکی تھی۔ اس کرب و بلا کی سختیوں اور تلخیوں کو محسوس کرتے ہوئے ان جانثاراں اسلام کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ اور ایسی عظیم
شہادت جو باطل کے خلاف سینہ سپر ہوئ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہیتے نواسے اور ان کے گھرانے کا افسوس مسلمانان اسلام تو کیا پوری انسانیت اس کی انکاری نہیں۔ لیکن اس کا ہرگز مطلب نہیں کہ ذوالجناح، جھولا نکال کر اپنے ایمان کی کمزوری ظاہر کی جائے۔ زنجیر کشی اور اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے آپ کو تکلیف دے کر ماتم منایا جائے۔
جہالت کے اندھیروں سے نکل کر دین کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیں یہ سمجھ لینا چاھئے کہ ہم اپنے دکھ اور کرب میں کوئ ایسی حرکت نہ کریں جس کی مذہب میں کوئ گنجائش نہیں۔