میٹروپولیٹن سٹی لاہور

12/07/2023

میٹروپولیٹن سٹی لاہور میں حالیہ بارشوں کے سسٹم نے شہر کے تمام علاقوں کو ڈوبو دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے دعوے پانی بہا کر لے گیا۔
باغوں کے اس شہر کے تمام باغات پانی میں تیر گئے۔
شہر کے اکثر اسپتال تالاب اور انڈر پاسز نہر کی شکل اختیار کرگئے، شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔بارش رکنے کے باوجود پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی نکاسی کا انتظام کر رہے ہیں۔ اچھی بات ہے عوام کو اتنا تو شعور ہونا ہی چاہیے کہ اپنے لئے راستے ہموار تو کر سکیں۔ ورنہ تو روزمرہ زندگی مفلوج ہو کے رہ جائے۔
اربوں روپے سے بننے والے تعمیری پراجیکٹس بناتے وقت متعلقہ ادارہ / محکمہ، نکاسی آب کے مناسب انتظامات بھی کرتے ہی ہوں گے۔۔۔ لیکن پائیداری ندارد۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کے spell کی فورکاسٹ دے دی ہے۔ لہٰذا موسم کے تیور کے حساب سے ہی اپنے آپ کو fully equipped رکھیں۔ آج کل بچوں کی چھٹیاں ہیں، رشتہ داروں سے ملنے، سیر و تفریح کے لئے، تو کبھی dine out کے لئے پروگرام دیکھ بھال کے بنائیں۔ احتیاط کو لازم اپنائیں، کیونکہ احتیاط بحرحال ضروری ہے۔ غیر ضروری گھر سے نہ نکلیں۔