چھٹی کا دن اور صبح کی چائے

09/07/2023

پاکستان میں اتوار کا دن ہفتہ وار تعطیل کے لیے مختص ہے ۔ اس دن تمام دفاتر ، سرکاری و نجی ادارے و تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں اور دنیا بھر کی طرح پاکستانی بھی اس دن کو چھٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر گزارتے ہیں۔ پورے ہفتے تک کام کرنے کے بعد ایک دن گھر والوں کے ساتھ آرام کے لیے ملنا ایک نعمت سے کم نہیں ہوتا ہے۔
صبح سویرے اٹھنا، نماز پڑھنا، موسم سازگار ہو تو مارننگ واک سے لطف اندوز ہونا جن کے معمولات میں شامل ہوں، انہیں اتوار یعنی چھٹی کے دن بھی اپنی روٹین کو قائم رکھنا از حد محبوب ہوتا ہے۔
اور سارا مزا تو صبح کی گرما گرم خوشبودار چائے میں پنہاں ہے۔ اب اس کے لئے کوئی شرط نہیں کہ گھر کے تمام افراد اکھٹے بیٹھ کر چائے پیئیں، کیونکہ ہر گھر میں مختلف عمر اور مزاج کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ کوئی رات دیر تک کام کرنے یا دیر سے گھر آنے کی وجہ سے چھٹی کے دن کو غنیمت جان کر سونے اور نیند پوری کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔۔۔۔ واپس اپنے ٹاپک صبح کی چائے کی طرف آتے ہیں۔ اگر موسم خوشگوار ہو، باد نسیم کے جھونکے، پرندوں کی چہچہاہٹ، ہاتھ میں کوئی اچھی کتاب (اخبار کا تذکرہ اس لئے نہیں کہ کوئی قابل ذکر بات نہیں) اور ایک گرم چائے کی پیالی کا ساتھ۔۔۔ واہ کیا بات ہے۔!!!

آپ اپنی صبح کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ شئیر کریں۔