جھلساتی گرمی سے محفوظ رہنے کے لئے کچھ ہدایات
24/06/20253
گرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ انہیں سنجیدگی سے لینا ضروری ہے کیونکہ زیادہ گرمی آپ کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
گرمی کی تھکن، تب ہوتی ہے جب کسی شخص کا جسم گرم موسم کی وجہ سے زیادہ گرم ہوجاتا ہے۔ گرمی میں محفوظ رہنا ہمیشہ ضروری ہے۔ گرمی کی لہر کے دوران، ہیٹ اسٹروک کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
آئیے سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے آپ کو ہیٹ سٹروک سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں:
1. پانی کی کمی سے بچیں۔
مناسب طریقے سے ہائیڈریٹ رہنے سے آپ کے جسم کو درجہ حرارت کو منظم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ کو باہر جانے کی ضرورت ہے، تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنے ہمراہ پانی کی بوتل یا detox water ساتھ رکھیں اور پیاس محسوس ہونے سے پہلے ہی تھوڑا تھوڑا پانی گاہے بگاہے پیتے رہیں- مطلب یہی ہے کہ دن بھر میں کافی مقدار میں پانی پیتے رہیں۔
2. جان لیں کہ کھڑی گاڑی جان لیوا ہو سکتی ہے:
گھر کے مقابلے میں باہر کا درجہ حرارت گرم ہوتا ہے، اور کھڑی کار کے اندر کا درجہ حرارت اس سے بھی زیادہ گرم ہو جاتا ہے۔ دھوپ میں کھڑی گاڑی کا درجہ حرارت تقریباً 20 ڈگری تک بڑھنے میں صرف 10 منٹ لگتے ہیں، گرم کار میں جانے سے گریز کریں، اور بچوں یا جانوروں کو کبھی بھی اس میں نہ چھوڑیں، چاہے وہ سایہ میں ہی کیوں نہ ہوں۔
3. گرمی اور مرطوب موسم کے لیے لباس:
موسم کی مناسبت سے ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہننا ضروری ہے۔ کاٹن اور کیمبرک کے ہلکے کپڑوں کا انتخاب کریں۔ ریشمی اور چست کپڑے پسینہ absorb کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور نہایت uncomfortable ہونے کی وجہ سے ہماری کارکردگی پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔
پیدل چلنے والے(pedestrians) سائیہ دار فٹ پاتھ / راہداریوں کا انتخاب کریں۔ سورج کی تپش سے سر کو بچانے کے لئے ڈھانپنا اشد ضروری ہے۔
4. گھر کے اندر یا صبح سویرے ورزش کریں۔
اگر آپ صبح کی سیر یا ورزش کے عادی ہیں، تو اس گرمی اور humidity میں تو یہ ممکن نہیں، آپ کو اپنا ٹائم ٹیبل تھوڑا بدلنا پڑے گا۔ صبح کی بجائے شام غروب آفتاب کے بعد فضا کچھ بحال ہو ہی جاتی ہے۔۔۔ یہ وقت آپ (جوان لوگوں) کی brisk walk اور سینئر حضرات کی چہل قدمی کے لئے مناسب و موزوں ہے۔ بصورت دیگر آپ گھر پر بھی ہلکی ورزش سے اپنا شوق پورا کر سکتے ہیں۔ سخت ورزش اس موسم کے لئے بالکل بھی مناسب نہیں۔
5۔ سن اسکرین کا استعمال کریں۔
باہر رہتے ہوئے سن اسکرین کریم اور لوشن لگا کر نکلنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ sun exposure سے سب سے پہلے ہمارا چہرہ متاثر ہوتا ہے۔ سورج سے نکلنے والی UV rays سے بچنے کے لئے سن سکرین کا استعمال یقینی بنائیں۔
Heat stroke
کی علامات کیا ہیں؟
شدید گرمی کے اوقات میں، کوئی بھی جو دن کے وقت باہر اور سرگرم رہتا ہے اسے گرمی سے لو لگنے تک زیادہ گرمی کا خطرہ ہوتا ہے۔
گرمی کی تھکن میں کچھ اس قسم کی علامات شامل ہو سکتی ہیں جیسے:
• کمزوری
• درد
• متلی اور قے
• سر درد
• بیہوش ہونا
اگر ضرورت سے زیادہ گرمی کو کم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں، تو گرمی کی تھکن ہیٹ اسٹروک تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ گرمی کی بیماری کی سب سے شدید شکل ہے۔ یہ ایک جان لیوا حالت ہے جو دماغ اور دیگر اہم اعضاء کو نقصان پہنچا سکتی ہے، جس سے ہیٹ اسٹروک ایک طبی ایمرجنسی بن جاتا ہے جس کے لیے فوری علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر خدانخواستہ آپ یا آپ سے پیار کرنے والا کوئی شخص ہیٹ اسٹروک کے آثار دکھا رہا ہے تو فوری طور پر 1122 پر کال کریں، یا ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں لے جائیں۔
ہیٹ اسٹروک کی سب سے عام علامات میں شامل ہیں:
• جسم کا درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ یا اس سے زیادہ،
• بے چینی، گھبراہٹ اور اضطراب۔
• چلنے میں دشواری
• دورے
• بیہوش ہونا
اس کے علاوہ، ہیٹ اسٹروک میں مبتلا افراد کی دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، تیز سانس لینے، ضرورت سے زیادہ گرم جلد یا جلد کی سرخی، قے یا اسہال، پٹھوں میں درد اور کمزوری، اور سر درد کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عوام الناس کی جانکاری میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، لہذا یہ سوچتے ہوئے کہ اس میں ایسی کون سی نئی بات ہے جو ہمیں معلوم نہیں۔ یقینا” آپ سب جانتے ہیں، اپنے بچوں کو گرمی سے محفوظ رہنے کے لئے educate کیجئیے۔ اپنا اور اپنے پیاروں کا بہت خیال رکھیں اور بھر پور زندگی انجوائے کریں۔ شکریہ۔