محتاط ڈرائیونگ کو یقینی بنائیں

06/06/2023

سفر وسیلہ ظفر۔۔۔ آپ نے یہ ضرب المثل ضرور سنی ہو گی۔
حادثات کبھی بتا کر نہیں آتے اور نہ ہی کوئی یہ چاھے گا کہ دوران سفر کوئی مشکل پیش آئے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اپنے سفر کو کیسے محفوظ اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

ہدایات:
* لائسنس اور رجسٹریشن بک آپ کے پاس موجود ہونے چاہئیں۔
* گاڑی کا تیل، پانی اور پٹرول چیک کیا جانا چاہئے۔
* ٹائروں کی ہوا ایک مناسب اور محتاط psi کے تحت ہونی چاہئے۔
* گاڑی کی بیٹری کی صحت کی جانچ کی جانی چاہئے۔
* وائیپر چیک کئے جانے چاہئیں۔
* سائیڈ مرر اور بیک مرر کو ایڈجسٹ کیجئے۔
* دونوں اطراف کے اشاروں indicators ضرور چیک کریں، مزید یہ کہ گاڑی کی ہیڈ لائٹس اور بیم کی درستگی کو حتمی بنائیں۔
* بریک نہایت اہم حصہ ہیں، اسے چیک کرنا ہرگز نہ بھولیں۔
* گاڑی میں نصب ائیرکنڈیشنگ سسٹم کو چیک کیجئے۔
* گاڑی کو مسافروں اور سامان سے اوور لوڈ نہ کریں۔ ( capacity کے مطابق رکھیں)
* سیٹ بیلٹ کو یقینی بنائیں۔
* دوران ڈرائیونگ سٹیرنگ پر گرفت مضبوط رکھیں۔
* موبائل اور دوسرے ڈیوائیسس کے استعمال سے گریز کریں۔
* پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل اور دیگر سواریوں / گاڑیوں کا خیال رکھیں۔
* اوور سپیڈینگ اور ٹیل گیٹینگ کو اپنا شعار نہ بنائیں۔
* دوران سفر گاڑی میں ماحول خوشگوار رکھیں۔
* چھوٹے بچوں کو unattended نہ چھوڑیں۔
* تھکن کی صورت میں ڈرائیونگ سے پرہیز کریں۔ جب مکمل طور سے فریش ہوں تو اپنا سفر resume کریں۔
* سفر اگر لمبا ہے تو اپنے پروگرام کو اپنی سہولت کے مطابق سیٹ کریں، تاکہ تھکن بھی نہ ہو اور بھرپور طور سے انجوائے بھی کریں۔
* بارش کی صورت میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے جسے کسی طور ignore نہیں کیا جانا چاہئے۔
* ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122 اور موٹروے کی ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔

بظاہر یہ عام فہم کی باتیں ہیں لیکن ان پر عمل کرنے سے ہی ہم اپنے ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنا سکتے ہیں۔