Happy Holidays

06/06/2023

پنجاب بھر کے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات شروع ہو چکی ہیں۔ چھٹیوں کی بات کرتے ہی یک دم ایک طمانیت کا احساس بیدار ہو جاتا ہے، خاص کر بچوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ پڑھائی کی ایک باقاعدہ روٹین اور تھکا دینے والی امتحانات کی تیاری سے فارغ ہوتے ہی بچے گھر بھر میں چھلانگیں لگاتے، دوڑتے بھاگتے نظر آتے ہیں۔ جو آؤٹ ڈور activities اور گیمز امتحانات کے دوران بند تھیں فورا” سے جاری کر دی جاتی ہیں۔ گھومنے پھرنے اور شمالی علاقوں کی سیر کے پروگرام بنتے ہیں۔ یہ change بچوں اور بڑوں سبھی کے لئے یکساں طور پر خوشگوار اور تازہ دم ہونے کا ذریعہ بنتا ہے۔ پر فضا مقام، حسین وادیاں، پہاڑوں اور درختوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ، اور سب سے بڑھ کر آلودگی سے پاک صاف تازہ آب و ہوا، دل و دماغ کو recharge کرنے کے لئے بے حد معاون ثابت ہوتی ہیں۔
چھٹیاں نام ہے fun & excitement کا۔ لاہور میں جہاں بے شمار تفریحی مقامات، پارکس اور برقی و بیٹری آپریٹٹڈ جھولے joy land ، واٹر پارکس، گیمنگ زونز، شہر سے دور ، وسیع و عریض پیمانے پر پھیلا Oasis artificial Beach ⛱️ resort انتہائی دلفریب اور خوبصورت تفریح کا ذریعہ ہیں۔ وہیں، اب بحریہ ٹاؤن لاہور میں پہلی بار ونٹر ونڈر لینڈ ایک خوبصورت سنو پارک بنایا گیا ہے۔ جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا گیا ہے۔ چاروں طرف برف اور مختلف رائیڈز بچوں کی انتہائی خوشی اور دلچسپی کا خوشگوار ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ اس میں شامل ہیں:
* Zipline
* Bumper cars
* Ice skating
* Ice cycling
* Infinity slide
* Kids play area
* Merry snow round
* Snow area
* Snow tunnel slide
آپ کی حفاظت اور سرد ترین ماحول میں داخلے پر آپ کو جیکٹ اور دستانے فراہم کئے جاتے ہیں۔ ٹکٹس کی چار مختلف کیٹیگریز ہیں۔ آپ اپنے تفریحی ٹائم کے مطابق ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن بکنگ اور پہلے سے ریزرویشن کی سہولت سے ٹکٹ لینے کے لئے لائن میں انتظار کی زحمت اٹھانے سے بچنے کی صورت میں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ اس ونٹر ونڈر لینڈ کا وزٹ کریں، یقینا” یہ fun & excitement سے بھر پور تفریح مہیا کرتا ہے۔
So enjoy…