چمن میں اختلاط رنگ و بو سے بات بنتی ہے
31/05/2023
چمن میں اختلاط رنگ و بو سے بات بنتی ہے
ہم ہی ہم ہیں تو کیا ہم ہیں تم ہی تم ہو تو کیا تم ہو
(سرشار سیلانی)
گلیلیو نے عدالتی کارروائیوں سے تنگ آکر یہ اعتراف کر لیا تھا کہ زمین سورج کے گرد نہیں گھوم رہی بلکہ سورج زمین کے گرد گھوم رہا ہے اور وہ اپنی کہی اور لکھی گئی باتوں پر شرمندہ ہے۔ 22 جون 1633ء کو اسے یہ سزا سنائی گئی کہ اسے؛
1. اپنے دعوؤں کا ابطال کرنا ہو گا اور ان پر معافی مانگنا پڑے گی۔
2. اپنے دعوؤں پر اپنے گھر میں تاحیات قید رکھا جائے گا۔
3. اپنی تصنیفات پر پابندی برداشت کرنا پڑے گی اور وہ کوئی نئی کتاب تحریر نہیں کرے گا۔
کہتے ہیں کہ گلیلیو نے اپنے تمام گناہ اور سزائیں تسلیم کر لیں. اسے اپنے نظریات سے توبہ کا اعلان کرنے پر عدالت نے سزائے موت ختم کردی.
گھر آتے ہوئے کسی نے پوچھا تو کہا: “میری توبہ سے نظام شمسی تو نہیں بدلا”۔
*آج کل یہی کچھ ہو رہا ہے، کچھ بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا؟؟؟