یوم تکریم شہداء
25/05/2023
چمن تم سے عبارت ہے بہاریں تم سے زندہ ہیں
تمہارے سامنے پھولوں سے مرجھایا نہیں جاتا
ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے پاک فوج شہداء کے مجسمے توڑ کر بے حرمتی کی تھی اور جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاوس پر بھی مشتعل افراد نے دھوا بول دیا تھا۔
**ایک قوم ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ملک کو سنوارنے کے لیے جتنا بھی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں ضرور کریں۔
اے راہ حق کے شہیدو، وفاداری کی تصویروں
تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں