تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں

28/04/2023

آج 28 اپریل 2023 کو پاک فضائیہ کی 146واں پاسنگ آؤٹ ceremony اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں منعقد ہوئی۔ ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی پاک فضائیہ کے چاک و چوبند و چوکس کیڈیٹس نے اپنے اعزازی کمالات کے جوہر دکھاتے ہوئے ہمارے لہو سرما دیئے۔ انہی کے لئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کہتے ہیں۔۔۔
تو شاہین ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں

جدید دور میں دفاعی سائنس میں جس تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے اس کی وجہ سے ملک کے دفاع میں فضائیہ کی اہمیت روز بہ روز بڑھتی جا رہی ہے۔ فضائیہ کا کام ملک کی فضائی حدود اور سرحدوں کی حفاظت کرنا، دشمن کے فضائی حملوں کو روکنا اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے طیاروں کو گرفتار کرنا یا مار گرانا ہے۔ جنگ کے دوران فضائیہ اپنی بری فوج کو فضائی حملے سے تحفظ فراہم کرتی ہے، دشمن کی فوجوں کو تباہ کرتی ہے اور دفاعی اہمیت کی مخالف تنصیبات کو نشانہ بناتی ہے ۔
پاک فضائیہ (پاکستان ایئر فورس) کے شاہین صفت افسر اور جوان طیاروں کو اڑانے اور میزائلوں کے نظام کی مؤثر کارکردگی کا بنیادی فرض ادا کرتے ہیں۔ دیگر ذمہ داریوں میں انتظامی، طبی اور فراہمی و ترسیل کی ذمہ داریاں شامل ہیں جو فضائیہ کی مؤثر کارکردگی کو جاری رکھنے، افراد کی تربیت اور فضائیہ کی تنصیبات کی کارکردگی سے متعلق ہوتی ہیں۔ پاکستان ایئرفورس کا ہیڈ کوارٹر چکلالہ ( راول پنڈی) میں ہے۔ چیف آف ایئر اسٹاف فضائیہ کا سب سے بڑا عہدہ ہے۔ پی اے ایف ہیڈ کوارٹر کے تحت تین علاقائی ایئر کمانڈ پشاور، سرگودھا اور کراچی میں قائم ہیں جو پورے ملک کی فضائی حدود کی نگرانی اور تحفّظ کا کام انجام دیتی ہیں۔ ہر علاقائی ایئر کمانڈ کا سربراہ ایئر آفیسر کمانڈنگ کہلاتا ہے ۔
پاک فضائیہ سے میرا بہت گہرا ناطہ ہے۔۔۔ اللہ تعالی ہماری تینوں افواج بری، بحری و فضائیہ کی حفاظت فرمائے جو سرحدوں اور جنگ و جدل میں ہماری حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائیندہ باد۔