شعبان کی پندرھویں رات کو شب برأت کہا جاتا ہے۔
7/03/2023
شعبان کی پندرھویں رات کو شب برأت کہا جاتا ہے۔ الله کے رسول فرماتے ہیں کہ رجب الله کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان امت کا مہینہ ہے۔
شعبان گناہوں کو مٹانے والا مہینہ ہے اور رمضان پاک کرنے والا مہینہ ہے۔ اس رات کی فضیلت اللہ پاک خود فرماتے ہیں کہ ہے کوئی مغفرت کا چاہنے والا کہ میں اسے بخش دوں۔ ہے کوئی رزق کا مانگنے والا ۔۔۔ کہ میں اسے رزق عطا کروں۔ ہے کوئی مصیبتوں سے نجات مانگنے والا کہ میں اسے نجات دوں۔ ہے کوئی بیماریوں سے شفاء کا طلبگار کہ میں اسے شفاء دوں۔
شب کے معنی رات اور برات کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔
روایات میں ہے کہ اس رات اللہ رب العزت کی اپنی مخلوق پرخصوصی رحمتیں ہوتی ہیں، اس رات میں اللہ رب العزت قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گنہگاروں کی بخشش فرماتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات،عروج وزوال ، اوبار و اقبال، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت وحیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔
عقیدت مند آج کی رات اللہ پاک کا قرب پانے اور نوافل و اذکار کے ساتھ ساتھ خصوصی دعائیں بھی اللہ کے حضور سربسجو ہو کر مانگیں گے۔ اپنی دعاؤں میں اپنے وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور کامیابی کے لئے بھی دل کھول دعائیں کیجئے۔ اللہ تعالی ہمارے ملک کو اندرونی و بیرونی ہر قسم کی سیاسی و غیر سیاسی سازش کی بھینٹ چڑھنے سے محفوظ رکھے۔ ہم بھی اسے نئیر و تاباں، شاد و آباد دیکھیں۔ آمین۔