علامہ اقبال کی فارسی کی با کمال اور مشہور رباعی
18/02/2023
تُو غنی از ہر دو عالم، من فقیر
روزِ محشر عذر ہائے من پذیر
گر تو می بینی حسابم نا گزیر
از نگاہِ مصطفیٰ پنہاں بگیر
یہ علامہ اقبال کی فارسی کی با کمال اور مشہور رباعی ہے۔ صرف چار مصرعوں میں اقبال نے عشق و بے خودی کے جہان کو سمو دیا اور عشق نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی انتہا بیان کی ہے۔
ان اشعار کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ اے اللہ بے شک تُو تمام جہانوں سے غنی ہے اور بے شک میں فقیر ہوں- بس تو قیامت کے دن میری ایک درخوست قبول کر لینا- اگر وہاں میرا حساب لینا لازمی ہی ہو جائے تو مجھے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے رسوا نہ کرنا اور ان کی نظروں سے چھپا کر میرا حساب لے لینا-
اللہ پاک ہماری دنیا و آخرت سنوار دے اور روز محشر ہمیں رسوائی سے بچا لے۔ آمین۔