ورلڈکپ میں مسلسل پانچویں کامیابی کے بعد بھارت نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

23/10/2023

ورلڈکپ میں مسلسل پانچویں کامیابی کے بعد بھارت نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس سے پہلے انڈیا اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیمیں اب تک برابر جا رہی تھیں۔ کل بروز اتوار 22 اکتوبر کو ان دو بڑی طاقتوں کا ٹکراؤ پڑا۔ کرکٹ شائقین کو بڑا دلچسپ اور جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا۔ یہ میچ ball to ball اکسائیٹمنٹ اور تھرل سے بھرپور تھا۔ پل بھر کے لئے بھی سکرین سے نظریں ہٹانا ممکن نہ تھیں۔ اس میچ کی قابل ذکر بات یہ ہونے جا رہی تھی کہ ویرات کوہلی ODI’s میں 48th سنچری بنانے جا رہے تھے۔ لیکن 95 کے سکور پر Matt Henry کی بال پر Glenn Phillips نے عمدہ کیچ آؤٹ کیا۔

آج پاکستان اور افغانستان کے مابین میچ سجے گا۔ پاکستان کو یقینا” بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے افغانستان سے برتری حاصل کرنا ہو گی۔