طلوع آفتاب اور ڈوبتے سورج کو دیکھنا

24/09/2024

طلوع آفتاب اور ڈوبتے سورج کو دیکھنا ہمیشہ سے ہی میری دلچسپی کا باعث رہا ہے. جب بھی کبھی موقع ملے میں اس خوبصورت منظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے ساتھ ساتھ قدرت کے ان حسین نظاروں کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے capture کرلیتی ہوں. یہاں جو تصویر پیش کی جا رہی ہے وہ Hotel J W Marriott Phuket کے ساحل سمندر کی ہے. سرمئی بادلوں کی اوٹ میں دور کہیں غروب ہوتے سورج کی سنہری کرنیں، سمندر کے پانی کا بے ہنگم سوز و ساز، پھیلتے ساۓ اور لوگ جو تیراکی اور fun-filled لمحات انجوائے کر رہے تھے اپنی مصروفیات ختم کرکے واپسی کا رخ کرنے لگے. ہم میاں بیوی بھی قدرت کے اس حسین نظارے کو دیکھ کر سبحان اللہ، اللہ اکبر کہتے اٹھے اور اپنے کمرے کا رخ کیا، کیونکہ مغرب کی نماز کا وقت ہوا چاہتا تھا.