دنیا کی فکر کرنا کیسا ہے؟
19/02/2025
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم! تو میری عبادت کے لیے یک سو ہوجا تو میں تیرا سینہ بےنیازی سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور کر دوں گا، اگر تو نے ایسا نہ کیا تو میں تیرا دل مشغولیتوں سے بھر دوں گا، اور تیری محتاجی دور نہ کروں گا.“
«سنن ابن ماجہ-4107»
سب ایک دوسرے کے لیئے اخلاص سے دعا کریں کہ اللہ اپنی عبادت اور رضا کے حصول کے لیے یکسو کر دے ٫اور ہر فکر سے بے نیاز کر دے.