آج 10 نومبر بروز جمعہ المبارک کو
10/11/2023
آج 10 نومبر بروز جمعہ المبارک کو موسم سرما کا آغاز فجر کی آذان کے ساتھ باد باراں سے ہوا۔ ماشاءاللہ، موسم میں خوشگوار خنکی اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے، چہار سو پھیلی سموگ کے ڈیرے ختم نہ بھی سہی کم ضرور کر دے گی، ان شاءاللہ۔
سردیوں کا آغاز ایک خوش کن احساس ہے۔ موسم کے تیور ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مناسب اور قدرے موٹے یا گرم کپڑے جو الماریوں میں موسم گرما میں بند کئے تھے، نکال کر چیک کرلیں۔ اور اپنے روزمرہ کے استعمال میں لانے کے لئے اپنی اپنی وارڈروپس کو آرگنائز کیجئے۔ موسم میں خوشگوار تبدیلی، جہاں بھلی لگتی ہے وہیں اگر مناسب خیال نہ کیا جائے تو بچے اور بوڑھے جلد اس اثر سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ لہذا اپنا اور اپنے پیاروں کا بے حد خیال رکھیں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر نعمت اور ہر خوشی کو انجوائے کرنے کے لئے صحت پہلی اکائی/سیڑھی/شرط ہے۔ ایک صحت مند ماں صحت مند خاندان کی بنیاد ہے۔ چنانچہ موسم کی مناسبت سے کھانے پینے کا مینیو سیٹ کیجئے۔ گاہے بگاہے گرم مشروبات کا استعمال تمام اہل خانہ کے لئے ضرور رکھیں۔
اللہ تعالی آپ سب کو بحفاظت رکھے۔ اپنا اور اپنے پیاروں کا بہت خیال رکھیں، خوش رہیں اور مل جل کر خوشیاں بانٹیں۔ موسم انجوائے کریں اور اللہ تعالی کی بیش بہا نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہیں۔ اللہ پاک تمام معاملات میں آسانیاں بنائے، آمین۔